ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مرڈیشور سمندر کنارے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

بھٹکل: مرڈیشور سمندر کنارے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

Wed, 03 Nov 2021 20:18:35    S O News service

بھٹکل 3 نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور میں دیوگیری مٹادی ہِتلو نامی مقام پر سمندر کنارے ایک نامعلوم شخص کی نعش پائی گئی ہے جس کی عمر لگ بھگ   35 سے 40 سال ہوسکتی ہے۔ نعش دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ تین چار پہلے  یہ شخص سمندر میں غرق ہوا ہوگا۔ نعش  کافی سڑگل چکی ہے۔

 متوفی نے نیلے رنگ کی چڈّی  اور سرخ رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے  ،چہرے پر ہلکی  داڑھی ہے اور ہاتھ میں کڑا   پہن رکھا ہے۔  پولیس نے جائے وقوع  کا دورہ کیا اور معائنہ کرنے کے بعد  لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھٹکل  سرکاری اسپتال منتقل کیا  ہے۔

مرڈیشور پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور سب انسپکڑ رویندرا بیرادر معاملے کی  تحقیقات کررہے ہیں۔


Share: